ایمریٹس ایئرلائنز کی پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکی پر پابندی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایمریٹس ایئرلائنز کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کو ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن بیگیج دونوں پر ہوتا ہے، دبئی پولیس کوئی بھی ممنوعہ ڈیوائسز ملنے پر ضبط کر لے گی۔ ایمریٹس ایئرلائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے پروازیں 6 اکتوبر کے بعد شروع ہوسکتی ہیں جب کہ ایران اور عراق کے لیے پروازیں 7 اکتوبر تک بند رہیں گی۔ایمریٹس ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ بیروت جانے اور جانے والی پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی، اس لیے دبئی سے گزرنے والے اور جن کی آخری منزل بیروت ہے، کو اگلے اطلاع تک ان کی منزل سے نہیں اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر میں دھماکوں سے پورا ملک لرز اٹھا تھا، ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید اور 2800 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca