پی ٹی آئی پر پابندی،مخصوص نشستوں کامعاملہ،حکومت کی اتحادیوں سے مشاورت

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مخصوص نشستوں سے متعلق معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے لیگی رہنما آج پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں صدر آصف علی زرداری بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، عرفان قادر، احد چیمہ اور سردار ایاز صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے، اٹارنی جنرل منصور اعوان صدر آصف علی اور ارکان کو کیس کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، نیئر بخاری مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پی ٹی آئی پر پابندی اور تینوں رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca