پاکستان میں فلم جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں فلم جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی لگ گئی
پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم جوائے لینڈ کی ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صائم صادق کی فلم ٹر انسجینڈر کے حقوق کے لیے نہیں بلکہ اسلامی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

اس سے قبل فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں دعوی کیا تھا کہ فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس طرح کی فلموں کے ذریعے پاکستان کی اقدار حملے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرتے ہوئے محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ اس فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں کانز: کوئیر پام ایوارڈ سے نوازا گیا، جو کہ خصوصی طور پر ایسی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com