کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 12 اہلکار شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جب کہ 5 لاپتہ ہیں جنہیں بازیاب کرالیا گیا ہے۔ 6 زخمی اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں کہ ایک گاڑی میں بریک لگ گئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا۔

ڈی پی اور رحیم یار خان موقع پر پہنچ گئے، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے علاقے کچے میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کچے میں حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔ آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی سی ٹی ڈی بھی جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے موثر آپریشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca