بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔

ڈھاکہ میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے ملک میں مجرمانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت کل 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ان افراد میں سے 22 پر جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے، جب کہ 75 دیگر پر گزشتہ سال بنگلہ دیش میں طلباء کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا الزام ہے۔

یہ پیش رفت انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے شیخ حسینہ اور دیگر 11 افراد کے خلاف ان کی حکومت کے دوران جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کے کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹریبونل نے حسینہ واجد سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے لیے 12 فروری کی مہلت دی ہے۔واضح رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔