بنگلہ دیش ,انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن ملازمت سے فارغ

اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیشی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ ،بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل ضیا الحسن مالکی وزارت داخلہ کے ماتحت ایک انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (NTMC) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ایجنسی ملک کی صورتحال پر نظر رکھنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مواصلاتی مواد کو ریکارڈ کرنے کی ذمہ دار تھی۔اس کے علاوہ ایجنسی کو ای میلز اور سوشل میڈیا اکانٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔بنگلہ دیشی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف عالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل رضوان الرحمان کو ڈی جی این ٹی ایم سی تعینات کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ روز طلبا کے احتجاج پر اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca