بنگلہ دیش، اپوزیشن کا احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کے مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دیا اور سڑکیں بلاک کر دیں۔

احتجاج کے باعث ڈھاکہ کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ بری طرح متاثر ہوا، مرکزی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل پھینک کر مظاہرین کو منتشر کیا۔جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی کال پر احتجاج جاری ہے جس میں جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، بنگلہ دیشی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے اور نگراں حکومت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com