بنگلہ دیش کے صدر نے فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی

اردوو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد کوٹہ سسٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف شروع ہونے والی طلبہ تحریک کے رہنماں نے صدر محمد شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لیے 6 اگست سہ پہر 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ جس پر صدر نے آرمی چیف سمیت عسکری قیادت سے مختلف ملاقاتوں کے بعد مقررہ تاریخ سے آدھا گھنٹہ قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ سڑکوں پر طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔طلبہ تحریک کے رہنماں نے صدر مملکت کے اقدام کو سراہتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ صدر سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ طلبہ تحریک کی کوآرڈینیٹر ناہید اسلام نے اپنے دو ساتھیوں کی جانب سے ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا تھا۔ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شہاب الدین نے کل، پیر، 5 اگست کو کہا تھا کہ قومی پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کر دیا جائے گا، لیکن 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ناہید اسلام نے متنبہ کیا کہ طلبا اب بھی سڑکوں پر ہیں اور ہم صدر شہاب الدین کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ آج سہ پہر تین بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں ورنہ وہ دوبارہ احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔قبل ازیں طالبان تحریک کی رہنما ناہید اسلام نے منگل کی صبح ایک ویڈیو پیغام میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ طلبہ کی اس تحریک کے نتیجے میں گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دور اقتدار ختم ہوا اور وہ استعفی دے کر بھارت روانہ ہوگئیں جس کے بعد آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca