بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج اور پھر چیف جسٹس کے استعفیٰ کے بعد نئے چیف جسٹس کا تقرر کر دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا، وہ بنگلہ دیش کے 25ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں۔
سیکرٹری قانون کا کہنا ہے کہ جسٹس سید رفعت احمد سپریم کورٹ کے ہائی کورٹ ڈویژن کے سینئر ترین جج ہیں، انہیں پہلے اپیلٹ ڈویژن کا جج بنایا گیا اور پھر انہیں چیف جسٹس بنایا گیا۔
سید رفعت احمد 28 دسمبر 1958 کو پیدا ہوئے، ان کے والد وکیل سید اشتیاق احمد بنگلہ دیش کے سابق اٹارنی جنرل تھے، ان کی والدہ ڈاکٹر صوفیہ احمد بنگلہ دیش کی نیشنل پروفیسر اور اسلامی تاریخ اور ثقافت کی ایک ممتاز پروفیسر تھیں ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس کا تقرر جسٹس عبید الحسن کے استعفیٰ کے بعد کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔