اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مظاہرین دھمکی دی تھی کے اگر شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر خطاب کیا تو ان کی آبائی گھر کی عمارت کو گرا دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا خطاب شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگا دی، پھر کرین کے ذریعے گھر کو مسمار کردیا۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بھی کئی بار شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے گزشتہ ماہ مظاہرین کے خلاف تشدد کے الزام میں شیخ حسینہ واجد اور دیگر 96 ساتھیوں کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے تھے۔