ٹی 20 ورلڈ کپ ،سپر ایٹ مرحلہ میں بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی، میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو 140 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 53 رنز بنائے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کو ابتدائی نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب تنزید حسن پہلے اوور کی تیسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، لتن داس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان نجم الحسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 41 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے، انہیں توحید نے سہارا دیا جنہوں نے 40 رنز بنائے، آل راؤنڈر شکیب الحسن صرف 8 رنز بنا سکے، تسکین احمد نے ناقابل شکست 13 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زمپا نے 2 جب کہ گلین میکسویل، مارکس اسٹونز اور مچل اسٹارک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca