بینک آمدنی کے برابر ڈالر کی ایل سی کھو ل سکیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدنی کے برابر ڈالر کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بینک جتنے ڈالر کمائیں گے ان کی ایل سی کھول سکیں گے جب کہ مرکزی بینک صورتحال پر نظر رکھے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ کوئی سہولت نہیں تھی اس لیے درآمدات کو کنٹرول کیا گیا اور مزید کاروبار کو بہت سپورٹ ملے گا۔قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، معاہدے سے بیرونی فنڈنگ ​​کی روانی میں بہتری آئے گی اور معاہدے کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے، معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca