الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوئے۔
انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جب کہ سینٹرل سے بیرسٹر گوہر چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے منیر احمد بلوچ صدر جبکہ یاسمین راشد پنجاب سے پی ٹی آئی کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کون؟عمران خان نے قائم مقام چیئر مین کیوں نامزد کیا؟
حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر جبکہ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان منتخب ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اکبر ایس بابر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا اعلان کیا گیا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سیکیورٹی کی نگرانی کی۔
عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئر مین کیوں نامزدکیا؟اہم انکشاف
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ بدھ کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوں گے