شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے خفیہ منصوبے پر کام ہورہا ہے، بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لیے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور دونوں باپ بیٹا وزیراعظم کی کرسی کیلئے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں۔ زرداری صاحب اپنے بیٹے کو جعلی مینڈیٹ کی بجائے حقیقی مینڈیٹ پر وزیراعظم بنائیں۔ شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ زرداری صاحب یاد رکھیں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ عوامی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم بنے گا وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔