حکومت جلسہ کی اجازت دینے پر راضی تھی،بشری بی بی ڈی چوک جانا چاہتی تھیں،بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں جلسے کی تجویز دی تھی جس پر عمران خان نے اتفاق کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھی
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے تجویز دی کہ اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں جلسہ کیا جائے
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مضافات میں تجویز پر بات ہوئی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کر دیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک جائیں گی، اس لیے تجویز کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلے کا پرامن طریقے سے حل ممکن نہیں، گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانونی عمل کے ذریعے ہونی چاہیے، اس قانونی عمل کا بٹن حکومت کے ہاتھ میں ہے، وہ مقدمات پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔