30
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں سر درد اور چکر آنے کی شکایت ہے، جس پر انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست کی تھی۔
عدالت کی ہدایت پر پمز اسپتال کے چار رکنی میڈیکل بورڈ کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا تاکہ ان کا طبی معائنہ کیا جا سکے، تاہم بشریٰ بی بی نے ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم کو معائنہ کیے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔