اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط بھیج دیا۔
بشریٰ بی بی نے عید پر زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر اپنے وکلا کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط بھیجا ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے، عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہےہے۔ عدالتی حکم کے بر عکس پہلے ، آپریشن کیا گیا ، زمان پارک میں آپریشن ہوا تو اسے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔