عام انتخابات،امیدواروں کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکن اسمبلی بننے کے لیے امیدوار کا پاکستان کا شہری ہونا چاہیے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کا پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہونا ضروری ہے اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا امیدوار ہونا ضروری ہے جب کہ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل آج سے شروع، ریٹرنگ افسران کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس جاری کرینگے

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کی اہلیت اور نااہلی کی تفصیلات آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں درج ہیں، جنرل نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے جب کہ غیر مسلم نشستوں کے لیے امیدوار کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کے کسی بھی حصے سے ووٹر ہو سکتا ہےالیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر امیدوار انتخابی اخراجات کے لیے کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے اور اگر اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو کاغذات نامزدگی میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں ، کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ کی تصدیق امیدوار اسٹامپ پیپر پر کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے، بیوی یا شوہر اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل لکھیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی میں امیدوار سے متعلق کوئی خانہ نہ ہو تو وہاں این اے لکھا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com