اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
گرین شرٹس نے پریکٹس پر آرام کو ترجیح دی، تاہم کپتان بابر اعظم گھنٹوں تک تنہا بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔
28 سالہ نوجوان نے ڈیڑھ گھنٹے تک الگ سے پریکٹس کی، اس دوران مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔
ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں کی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چھٹا سیمی فائنل کھیلے گا جو کسی بھی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔
Babar Azam having a solo net at the SCG on the eve of the semi-final #NZvPAK #T20WorldCup
— Andrew McGlashan (@andymcg_cricket) November 8, 2022