82 سال مسلسل نشریات کے بعد بی بی سی کافارسی ریڈیو بند

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) بی بی سی ورلڈ سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فارسی ریڈیو اسٹیشن بند کر رہی ہے۔

 بی بی سی کی یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی تھی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023 کو نشر کی جائے گی جس کے بعد فارسی ویڈیو کا 82 سالہ سفر اپنے اختتام کو پہنچے گا .

لندن سے نشر ہونے والے فارسی ریڈیو کو فارسی بولنے والوں نے بہت پسند کیا اور دنیا بھر میں خاص طور پر افغانستان، ایران اور تاجکستان میں اس کے لاکھوں سامعین ہیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

واضح 28 جنوری کو بی بی سی نے عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کر دی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا سفر 85 سال پر محیط ہے لیکن بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی سروس فراہم کرتا رہے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com