واٹس ایپ پر اسکرین شیئرنگ سے پہلے خبردار رہیں!

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے اپنے صارفین کو آن لائن فراڈ اور جعلسازی سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب واٹس ایپ پر کسی نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کی جائے گی تو صارف کو فوراً ایک وارننگ جاری کی جائے گی تاکہ وہ کسی ممکنہ دھوکے سے محفوظ رہ سکے۔
میٹا کے مطابق اس فیچر کا مقصد ان بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈز کو روکنا ہے جن میں جعلساز مختلف کمپنیوں، بینکوں یا ایئرلائنز کے کسٹمر سروس نمائندے بن کر صارفین سے حساس معلومات چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ایسے فراڈرز اکثر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس اور فیس بک پیجز بنا کر خود کو معروف برانڈز کے نمائندے ظاہر کرتے ہیں۔ وہ صارفین کے کمنٹس دیکھ کر ان سے رابطہ کرتے ہیں اور مسئلہ حل کرنے کے بہانے اسکرین شیئر کرنے کا کہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگرچہ یہ جعلساز صارفین کے پاس ورڈز براہِ راست حاصل نہیں کر پاتے، مگر یوزر نیم اور دیگر معلومات کی مدد سے پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران وہ اسکرین پر آنے والے ویریفیکیشن کوڈز دیکھ کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔میٹا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک میسنجر پر بھی مشکوک چیٹس اور اکاؤنٹس کو فلیگ (Flag) کیا جائے گا تاکہ صارفین کو خطرے سے پہلے ہی خبردار کیا جا سکے۔کمپنی کا مقصد صارفین کو یہ یاد دلانا ہے کہ وہ اپنی اسکرین، پاس ورڈ یا بینکنگ معلومات کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا غیر مصدقہ نمائندے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں