عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتماد نہیں، مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف پر واضح کر دیا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے انہیں اب پاکستان پر اعتماد نہیں ہے۔ اب آئی ایم ایف پاکستان سے لکیریں نکلوا  رہا ہے

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پی پی 167 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 2018 میں عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار میں آئے اور انہوں نے خزا نہ خالی کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا روتے ہوئے جگہ جگہ جاتے ہیں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چیلنجز میں حکومت لی اور عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ ن لیگ ہی ملک کو چیلنجز سے نکالے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کا ساتھ دیں، ہم آپ کو ان مسائل سے نکالیں گے، اگر آج قیمتیں بڑھانا پڑیں تو فتنہ خان کی وجہ سے ، نواز شریف اور شہباز شریف آپ کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca