مچھلیوں کی خوراک بن جائیں یا اسرائیلی ڈرون کا نشانہ، غزہ جانے سے نہیں رکیں گے ،مشتاق احمد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے عالمی قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی بحریہ کے حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

قافلے کے رکن اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خاننے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیل آج رات حملہ کر سکتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں مشتاق احمد خان نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فاصلے سے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد حملے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر قافلے کے تمام اراکین نے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں، مگر اس کے باوجود یہ سفر رکے گا نہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے ان کا موبائل فون 36 گھنٹوں سے جام کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ کسی سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ "اسرائیل میرا فون جام کر سکتا ہے مگر ہمارا قافلہ غزہ جانے سے نہیں روک سکتا۔” یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنا موبائل فون سمندر میں پھینک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔مشتاق احمد خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عزم ظاہر کیا کہ*”چاہے ہم سمندر کی مچھلیوں کی خوراک بن جائیں یا اسرائیلی ڈرون کا نشانہ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، غزہ کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ خود غزہ نہیں جا سکتے تو کم از کم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پرامن احتجاج کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں **”میڈلین” اور **”حنظلہ” کو روکا تھا۔ اب "گلوبل صمود فلوٹیلا” کو نشانہ بنانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس نے خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔