اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماں دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں
ماں کی دعائیں تقدیر بدل دیا کرتی ہیں انہیں دعائوں کا نتیجہ ہے کہ ایک کشمیری نوجوان
نے پائلٹ بن کر خانہ کعبہ لے جانے کے ماں کے خواب کو حقیقت کر دکھایا۔
،مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی والدہ نے اسکول کے
دنوں میں ایک کارڈ لکھا تھا اور اسے اپنے سینے پر چپکا دیا تھا۔ عامر رشید کے مطابق ان کی والدہ کہتی تھیں کہ آپ پائلٹ
بن جائیں اور مجھے اپنے جہاز میں مکہ مکرمہ لے جائیں۔ عامر راشد وانی نے طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے
♥️♥️My mother wrote me a card for the school and hung it on my chest, and used to tell me that: "When you become a pilot, take me to #Makkah 🕋 on you plane."
Today my mother is one of the travelers to the Holy Kaaba 🕋 and I am the pilot of the flight 💖. pic.twitter.com/c6KuKjvGum
— Amir Rashid Wani (@AmirRashidWani) December 26, 2022
ہوئے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ اسی جہاز میں بیٹھی ہیں جس میں
میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کی خواہش کے لیے اڑ رہا ہوں۔ عامر وانی کی والدہ کا خواب پورا کرنے کی پوسٹ
سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔