اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو ایس کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے نوزائیدہ بچوں کے والدین یا نگہداشت کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نوزائیدہ لاؤنجرز کا استعمال بند کردیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوزائیدہ لاؤنجرز کی وجہ سے 2 بچوں کی المناک موت کے بعد سی پی ایس سی نے ایک بار پھر وارننگ جاری کی ہے کہ ایسے بستر خریدنے سے گریز کیا جائے۔
#Breaking @USCPSC and The Boppy Company Urge Consumers to Stop Using Recalled Boppy Newborn Loungers and Urge Online Marketplaces to Stop Selling the Recalled Product; Two Additional Infant Deaths Reported Shortly After 2021 Recall
Full release: https://t.co/o6uQkouRlo pic.twitter.com/1X5CHVAKlc
— US Consumer Product Safety Commission (@USCPSC) June 6, 2023
لاؤنجرز بنانے والی کمپنی The Bobby Coنے ایجنسی کے انتباہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیرخوار لاؤنج میں گھومتا ہے، حرکت کرتا ہے یا بستر کو ایسی پوزیشن پر رکھا جاتا ہے جس سے سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو بچہ مر سکتا ہے۔ دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔2015 اور 2020 کے درمیان نوزائیدہ لاؤنجرز سے آٹھ بچے مر گئے، جس کے بعد 2021 میں 30 لاکھ سے زائد لاؤنجرز کو اسٹورز سے واپس منگوایا گیا اور ان کی فروخت کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ لائن مارکیٹنگ کو بحال کیا گیا۔