بلاول بھٹو کےبات کرنے سے پہلے ہی مسائل حل ہو چکے تھے،رانا ثناء اللہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شکایات سے پہلے اختلافات دور ہو گئےتھے بلاول بھٹو کے اعتراضات کووزیر اعظم نے تسلیم کرتے ہوئے جو مسائل تھے حل کردئیے

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ان سمگلروں کو سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کرکے سزا دی جائے گی جب کہ ان انسانی سمگلروں کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر خط لکھتی ہیں، انہیں نظر نہیں آتا، جو لوگ کشتی حادثے میں بچ گئے وہ سب کچھ بتا رہے ہیں،کوسٹ گارڈ کے رویے پر یونانی حکومت سے بات کریں گے۔ .

 

بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شکایات درج ہونے یا بلاول بھٹو کی تقریر سے پہلے اختلافات دور ہو گئے۔ مخلوط حکومت کی باقی ماندہ مدت بھی اسی سمجھ بوجھ سے گزرے گی۔

یاد رہے کہ  سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو خبردار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے رقم نہ ملنے پر پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور حکومت کی معاشی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com