اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے، بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
رمضان سے پہلے مہنگائی مزید بڑھ گئی،عوام کی مشکلات میں اضافہ
کراچی کی مارکیٹوں میں کھجور ساڑھے پانچ سو روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جب کہ پیاز جو پہلے 50 روپے فی کلو ملتا تھا اب مارکیٹوں میں 150 روپے تک فروخت ہو رہا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات نہیں کیے جاتے۔
رمضان سے قبل متحدہ عرب امارات میں مختلف اشیاء پر75 فیصد تک رعایت کا اعلان
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے تو دسترخوان سے گوشت غائب ہونے پر یہ مہنگے پھل اور سبزیاں کہاں سے لائیں؟