155
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر جو بائیڈن جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں جانے والے تھے لیکن اس سے قبل ہی ان کی اہلیہ 72 سالہ جل بائیڈن کورونا میں مبتلا ہو گئیں
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اول جل بائیڈن نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا اور مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جہاں وہ ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔
جل بائیڈن گزشتہ سال اگست میں متاثر ہوئی تھیں اور ٹھیک ایک سال بعد وہ دوبارہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔ اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 80 سالہ جو بائیڈن کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ انہوں نے جمعرات کو جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت بھی جانا تھا تاہم اب فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم کرے گی۔یاد رہے کہ امریکا میں رواں ماہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔