اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل اور دورہ سری لنکا کے دوران اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکلز کے برانڈ ایمبیسیڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل باؤلرز کو شکار کرنے کے لیے اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرے نکلز کمپنی نے کپتان بابر اعظم کے لیے ہاتھ سے تیار کردہ بیٹ متعارف کرایا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس بلے کا نام Hypernova 1.3 رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نے بھی بلے کے ڈیزائن میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔
بلے کو خاص طور پر بابر اعظم کے بیک فٹ پنچ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا وزن بلے کے درمیانی اور نچلے درمیانی حصے میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان دورہ سری لنکا میں اپنے نئے بلے سے کھیلتے نظر آئیں گے
77