177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بیلاروس میں نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ایلس بیالٹسکی کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ ٹیکس چوری اور مظاہروں کی مالی اعانت کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
بیلا روس کے جلاوطن اپوزیشن لیڈ سویتلانا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایلس بیالٹسکی اور اسی کیس میں سزا پانے والے دیگر کارکنوں کو غیر منصفانہ طور پر سزا سنائی گئی ہے ۔
انہوں نے ٹویٹر پر کہا، "ہمیں اس شرمناک ناانصافی سے لڑنے اور انہیں آزاد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔” بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا نے ایلس بیالٹسکی کی سزا کی تصدیق کی۔
استغاثہ نے عدالت سے کہا تھا کہ ایلس بیالٹسکی کو 12 سال قید کی سزا سنائی جائے۔ ایلس بیالٹسکی نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی۔