بھارت کی سڑکوں پر بینظیر کی تصاویر لگ گئیں،ایک شاہراہ بینظیر کے نام سے منسوب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے اور اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے خواتین ونگ ’’آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن‘‘ کے زیراہتمام قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

ان بینرز میں شہید بینظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔
بینرز پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ بے نظیر اسکوائر کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے کمیونسٹ پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

تاہم مودی کی پارٹی بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ بی جے پی لیڈر سندیپ واشاپتی نے کہا کہ دشمن ملک کے سابق وزیر اعظم کی تصویریں پوسٹ کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com