خبردار ،،، شہری قرض فراہم کرنیوالی ایپس منی باکس ، منی کلب سے دور رہیں ،ایس ای سی پی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر منظور شدہ قرض فراہم کرنے والی ایپس ’منی باکس‘ اور ’منی کلب‘ کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین سے گریز کریں۔

ایس ای سی پی کے مطابق مذکورہ دونوں ایپس غیر منظور شدہ ہیں اور قرض لینے والوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے علم میں آیا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں ایپس صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نام استعمال کر رہی ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کسی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی کو "منی باکس” اور "منی کلب” نامی ایپس لانچ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیاں ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد ہی کوئی بھی ایپ جاری کر سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca