خبردار،ویمپائر فیشل ایچ آئی وی اور دیگر انفیکشنز کا سبب بن سکتا ہے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے مقبول ہونے والا متنازعہ بیوٹی طریقہ ‘ویمپائر فیشل ایڈز سمیت متعدد انفیکشنز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔

ویمپائر فیشل کو شروع سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور اسے جان لیوا بھی کہا جاتا رہا ہے۔

اس عمل میں آپ کے اپنے خون سے پلازما نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد پلازما کو ویکسین میں بھرا جاتا ہے اور باریک سوئیوں سے چہرے کے مختلف حصوں میں انجکشن لگایا جاتا ہے۔ یہ مائیکرونیڈل فیشل جلد کو زیادہ متحرک اور جوان دکھاتا ہے۔ یہ فیشل چند مہینوں تک رہتا ہے۔نیو میکسیکو کے البوکرک میں ایک بیوٹی پارلر 2018 میں دو خواتین کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور اب یہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ صحت کی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر لارا پیراہون نے کہا ہے کہ اسی بیوٹی پارلر سے ایک اور کیس سامنے آیا ہے جو کہ ایچ آئی وی نہیں ہے بلکہ وہ ایڈز کی مریضہ بن چکی ہے۔ اس طرح ایک ہی بیوٹی پارلر سے انفیکشن کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔بیوٹی سپا کی مالک خاتون کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خاتون نے دوبارہ استعمال کی جانے والی سوئیوں کو جراثیم سے پاک نہیں کیا تھا اور اس کے پاس بیوٹی پارلر چلانے کا لائسنس بھی نہیں تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ایجنسی ایف ڈی اے نے بھی ویمپائر فیشل کی منظوری نہیں دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca