140
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت فروخت کرنے کے معاملے نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت فروخت کرنے کے معاملے نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔
عمارت کے لیے سب سے زیادہ بولی 6.8 ملین ڈالر تک پہنچنے کے باوجود سفارت خانے نے بولی لگانے والے سے رابطہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستانی حکومت کو مسودہ بھیجنے وا لے ساحل خان کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سفارت خانے نے عمارت کے لیے دوبارہ بولی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
عمارت کہاں واقع ہے؟
امریکا میں فروخت کے لیے یہ عمارت شمال مغربی واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے جو 13 ہزار مربع فٹ سے زیادہ کے احاطے پر قائم ہے۔
سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی پاکستانی عمارت کے قریب ہی گھر ہے جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوس بھی عمارت کے قریب ہی رہتے ہیں۔
رہائشی اور دفتری جگہ کی کمی اور کئی سالوں سے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے عمارت برائے فروخت انتہائی خستہ حالت میں ہے
شہری حکومت کی جانب سے 2016-17 میں پاکستانی عمارت پر 70,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔