خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑا ردوبدل، سات وزراء و مشیروں کے محکمے تبدیل

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت سات ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے تحت معاون خصوصی محمد عاصم کو محکمہ تعلیم جبکہ اسرار کو آبپاشی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب اللہ نے وزارت آبپاشی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبدیلیوں کے بعد صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت اور مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز دیا گیا ہے۔ فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، جبکہ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔

اسی طرح وزیر کھیل سید فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان دیا گیا ہے اور معاون خصوصی ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حامد الرحمان کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔