ایلون مسک سے سوشل میڈیا پر بڑی غلطی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر

ایک ویڈیو شیئر کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئے، جب ان کے دعوے کو خود اسی پلیٹ فارم کے کمیونٹی نوٹس نے غلط ثابت کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ انٹارکٹکا سے اسٹارلنک کے ذریعے لائیو اسٹریم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارلنک اب زمین کے تقریباً ہر کونے میں تیز رفتار، کم لیٹنسی اور کم لاگت انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے، مگر بعد میں معلوم ہوا کہ ویڈیو انٹارکٹکا کی نہیں بلکہ جنوبی امریکا کے خطے پیٹاگونیا کی تھی۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایکس صارف سائر میرٹ نے 9 فروری کو اسٹارلنک کا سپر باؤل اشتہار شیئر کیا اور اسے کمپنی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے مسک نے اسٹارلنک کی عالمی رسائی پر زور دیا۔بعد ازاں ایک اور صارف ماریو نوفل نے برف سے بنی ایک قدرتی غار کی ویڈیو پوسٹ کی، جسے ’آئس وال‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اسے پہلی بار انٹارکٹکا سے لائیو اسٹریم کیا گیا ہے اور اسٹارلنک اسٹریمنگ انڈسٹری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ ایلون مسک نے بھی اس دعوے کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو واقعی انٹارکٹکا سے نشر کی گئی ہے۔
تاہم ایکس کے کمیونٹی نوٹس نے فوری طور پر اس دعوے کی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو بنانے والا خود بتا رہا ہے کہ وہ پیٹاگونیا سے اسٹریم کر رہا ہے، جو انٹارکٹکا نہیں بلکہ جنوبی امریکا میں واقع ہے۔ یوں مسک کی جانب سے دی گئی معلومات غلط ثابت ہوئیں۔ماہرین کے مطابق یہ واقعہ سوشل میڈیا پر معلومات کی تصدیق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ کمیونٹی نوٹس جیسے فیچرز غلط معلومات کی نشاندہی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، چاہے پوسٹ کسی بااثر شخصیت کی جانب سے ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں