اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیس بک نے سوشل میڈیا کی دنیا میں جس طرح
اپنی جگہ بنائی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اپنی نوعیت کی پہلی ایپ آج بھی
بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔
فیس بک ایپ پہلی ایپلی کیشن تھی جس میں بلٹ ان میسجنگ فیچر موجود تھا۔ تاہم 2014 میں
فیس بک نے ایپ سے منسلک اس فیچر کو ہٹا دیا اور ایک علیحدہ میسنجر ایپ متعارف کرائی۔
یہ بھی پڑھیں
فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئےپیسےکمانا آسان بنا دیا
ٹیکنالوجی کے ماہر میٹ نوارا نے جیف ہگنس کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ
فیس بک اس چیٹ فیچر کو جو 2014 میں بند کر دیا گیا تھا، اپنی ایپ میں واپس لا رہا ہے۔ شیئر کیے گئے
اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین کے دائیں جانب ایک دائرہ ہے جس پر ‘چیٹ دیکھنے کے لیے
مزید پڑھیں
فیس بک کی مالک کمپمنی ٹوئٹر ٹکر ایپ یا فیچر متعارف کروائیگی
دائیں طرف سوائپ کریں کے الفاظ ہیں۔یہ فیچر فی الحال منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن اس بات کا
قوی امکان ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔