کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کا سب سےبڑ ا ٹاکرا ، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری 

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  کولمبو میں آج ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش کے امکانات بتدریج کم ہو گئے ہیں

جس کے بعد توقع ہے کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت روایتی ٹاکرے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ابتدائی طور پر مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ میچ کے دوران طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔ بادل چھائے رہیں گے لیکن میچ کے دوران کھیل متاثر ہونے کا خدشہ کم ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں یہ میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں میچ کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقین کو بھرپور کرکٹ کا لطف ملنے کی توقع ہے۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بارش ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، تاہم اگر میچ کے اوورز کم بھی ہوتے ہیں تو ٹیم نے اس کے لیے پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔

اس میچ میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اتریں گے، اور دونوں ٹیمیں سپن بولنگ اور پیس اٹیک کے ذریعے ایک دوسرے پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کے لیے یہ میچ ورلڈ کپ کے سب سے یادگار اور دلچسپ مقابلوں میں سے ایک ثابت ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں