واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات کو دوبارہ

حاصل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ۔ جون 2022 میں یہ اطلاع ملی تھی کہ واٹس ایپ کے

ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات کو واپس لانے کے لیے انڈو فیچر پر کام

کر رہے ہیں۔

یہ بھی پرھیں

واٹس ایپ کا 15 نئے ایموجیز متعارف ، 8 میں بہتری کا اعلان

بعد ازاں کمپنی نے اس فیچر تک محدود صارفین تک رسائی دی تاکہ اسے ٹیسٹ کیا جا سکے، لیکن اب اسے تمام صارفین

کے لیے رول آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ صارف ہیں تو آپ نے کچھ دن پہلے اپنی ایپ میں نیا فیچر ضرور دیکھا ہوگا

اور اگر نہیں تو ابھی دیکھ لیں۔ مندرجہ بالا فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی بھی صارف کسی پیغام کو غلطی سے

سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کی بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔گروپ یا چیٹ میں غلط پیغام بھیجنے کے بعد غلط

مزید پڑھیں

واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کو آسان بنا سکتا ہے

پیغام  کو حذف کرتے وقت صارفین کی ایک عام غلطی یہ ہے کہ وہ پیغام وصول کرنے والے سمیت ہر کسی کے بجائے صرف

اپنے لیے حذف کر دیتے ہیں۔ تاہم اب اگر کوئی غلطی سے کسی پیغام کو دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردے تو

اسے اسکرین پر انڈو کا لفظ نظر آئے گا۔ اور صارفین لفظ انڈو پر کلک کر کے ڈیلیٹ کیے گئے پیغام کو واپس حاصل کر سکیں گے

اور پھر وہ اسے ہر کسی کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔مندرجہ بالا فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کسی بھی پیغام

مزید پرھیں

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا

کو سب کے لیے ڈیلیٹ کر دے گا۔یہ بھی واضح رہے کہ صارف کے پاس ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے صرف

5 سیکنڈز کا وقت ہوگا، جس کے بعد یہ فیچر کام نہیں کرے گا، یعنی اگر کسی کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے اور وہ میسج کو

پانچ سیکنڈ میں ہی انڈو کر دے۔ undo) پھر ٹھیک ہے ورنہ حذف شدہ پیغام واپس نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca