اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا بھر میں بہت سے صارفین ان AI فیچرز کو استعمال کر رہے ہیں جو Chat GPT سے ملتے جلتے ہیں۔ان خصوصیات کی مدد سے آپ ایپ کو چھوڑے بغیر تصاویر بنا سکتے ہیں۔لیکن کمپنی ابھی بھی میٹا اے آئی پر کام کر رہی ہے اور واٹس ایپ اپنے AI اسسٹنٹ کو بہتر بنا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ MetaAI میں تصاویر کا تجزیہ کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کی صلاحیت شامل کر رہا ہے۔یہ 2 نئے فیچرز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان فیچرز کے تحت جب آپ واٹس ایپ پر کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ اس سے متعلق سوالات پوچھ سکیں گے جبکہ تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر میں ترمیم بھی کر سکیں گے۔صارفین ان تصاویر کو ڈیوائس سے اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا ایپ کے کیمرہ بٹن سے اسنیپ کر کے ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اپ لوڈ کی گئی تصاویر کا تجزیہ بھی AI کرے گا اور صارفین ان تصاویر کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکیں گے۔لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچرز صارفین کے لیے کب متعارف کرائے جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ MetaAI تصاویر کے انداز کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے بجائے بیک گراؤنڈ تبدیل کرتے ہوئے تصاویر سے اشیاء کو ہٹا سکے گا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹو تیار کرے گا۔یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے لیے MetaAI کا Imagine اسسٹنٹ استعمال کیا جائے گا۔آپ کو تحریری ہدایات دے کر AI اسسٹنٹ کو بتانا ہے کہ آپ کس قسم کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔اس کے بعد واٹس ایپ کا AI اسسٹنٹ ایک تصویر بنائے گا جو صرف آپ کے لیے ہے۔AI ٹیکنالوجی آپ کی ہدایات پر مبنی تصویر بنائے گی جو آپ کی شخصیت اور دلچسپیوں کی عکاسی کرے گی۔