345
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے جو آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 318.18 روپے سے کم ہوکر 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر سے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے تاہم ڈی ریگولیشن کے باعث حکومت نے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔