بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کیلئے برابری کے میدان کا مطالبہ کردیا

 

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے لیے اپنے مخالف کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں۔ مجھے تقریر کرنے دیں جب وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں ان کے ہاتھ بندھے ہوں تو ان کا مقابلہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک کا ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو، لیکن اگر وہ قانون کی گرفت میں آیا ہے تو قانون سےکوئی بری الذمہ نہیں ہوسکتا

انہوں نے کہا کہ پوری انتظامی مشینری منہدم ہو رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی بھی اپنا اعتماد کھو رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا مجموعی انتظامی ڈھانچہ اس وقت تنزلی کا شکار ہے، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی اپنا اعتماد کھو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز ہینڈ آؤٹ کے ذریعے جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے بات چیت ممکن ہے تاہم پہلے 9 مئی کو ہونے والے ہنگامے کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے تاکہ عوام کی خدمت کر سکے، انتخابات ہی عوام کو درپیش مسائل کا حل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان سے الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے بیان دینے کی امید نہیں تھی۔

انہوں نے انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی ایک سیاسی جماعت پر توجہ دینے کی بجائے قوم کے مفادات کو ترجیح دے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ میں الیکشن جیت گیا توان ترقیاتی منصوبوں کو آگے لے کر جاؤں گا۔

دوسری جانب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا، جس میں 21 اکتوبر کو نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی صدر کو اپنے اپنے علاقوں میں کارکنوں کو متحرک کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا، پارٹی نے نواز شریف کے استقبال کے لیے حامیوں کو مینار پاکستان لانے کے لیے 9 ڈویژنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے بھائی نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے واپس آرہے ہیں، ماضی کی طرح ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com