56
پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ وہ کب شادی کر رہے ہیں؟ اس پر بلاول کا جواب تھا کہ میں نے شادی کرنی ہے یا آپ نے ؟ آپ کا کیا مسئلہ ہے؟ کیا آپ کی نظروں میں کوئی لڑکی ہے کہ آپ شادی کا مطالبہ کر رہے ہیں؟
صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے اور ہمیں ان کی بات پر یقین ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن نہیں سنبھال سکے تو پورے ملک میں دھاندلی پر کیسے قابو پائیں گے۔