اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کر دیا، منصوبے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر شاہ، شرجیل میمن، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس غورم، جام عبدالکریم نے شرکت کی۔ تقریب ، علی حسن زرداری اور دیگر شریک تھے۔
منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کرے گا اور سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون پیدا کرے گا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی گھریلو اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان کی نقل و حمل کو ممکن بنائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور دھابیجی زون کی تعمیر سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔