بلاول بھٹو کی قوم کو 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ایک ایسا پاکستان بنانا تھا جو مسلم دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہو

انہوں نے زور دیا کہ اس ملک کو ایک مثالی مسلم ریاست بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

75ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور مساوات ملک کے بانیوں کی خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا متفقہ آئین قوم کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر 22 کروڑ پاکستانیوں کے لیے آزادی کا تصور ہی دور کا خواب ہو گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اداروں کے درمیان توازن کے بغیر ترقی کا عمل شروع نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے عزم کیا کہ ہم ایسی کوئی سازش نہیں ہونے دیں گے جو آئین اور پارلیمنٹ کو کمزور کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1973 کے آئین کی بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں انہیں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان آج بھی ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی بہنوں سمیت دنیا کے مظلوم عوام کے لیے امید کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca