بلاول بھٹو فضل الرحمان کو عمران خان سے مذاکرات کیلئے راضی کرنے میں ناکام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عمران خان سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے۔

عمران خان نےحریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کی حامی بھرلی

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے عمران خان سے مذاکرات کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند کرنا خوش آئند نہیں۔ پیپلز پارٹی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اتحادی جماعتیں مذاکرات کے معاملے پر ایک پیج پر ہوں۔

پیپلز پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا اعلان کردیا،ان سے بھی بات کریں گے جنہیں ہم پسند نہیں کرتے ، بلاول

فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوتے ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ جن سے مذاکرات ہو رہے ہیں وہ کتنے سنجیدہ ہیں۔ وہ اسے پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com