پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں، نیب کا ادارہ بند کرنا پڑ ے گا،بلاول بھٹو 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم نیب کا ادارہ بند کرنا پڑ ے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ پاکستان کی تاریخ میں کئی سیاہ دن ہیں۔ پیپلز پارٹی کبھی کسی سیاستدان کے گرفتار ہونے پر جشن نہیں مناتی سیاستدان گرفتار ہوتا ہے تو سیاست کو نقصان ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے اور سمجھتی ہے کہ ہمیں نیب کا ادارہ بند کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی نیب کی مخالفت کرتی رہی ہے اور پی ٹی آئی اس کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اس کا زیادہ فائدہ عمران خان کو ہو رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خان صاحب نے نیب کو بچانے کی مہم شروع کی، میاں صاحب حکومت میں آنے کے بعد بھی  ہم نے مطالبہ کیا کہ نیب میں ترمیم کرکے اسے بند کیا جائے۔ خان صاحب جب حکومت میں تھے تو ان کا موقف تھا کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر الزامات سنگین ہیں، 190 ملین پا ئونڈ سندھ کا پیسہ ہے جو سندھ کے عوام کو دینا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کو دھوکہ دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر عمران خان سیاستدان ہوتے تو ردعمل کو سیاست تک محدود رکھتے، پی ٹی آئی پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھی اور اس پر عمل درآمد بھی کر چکی ہے، پی ٹی آئی پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھی کہ بندوق اٹھا کر ریاست پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کو پھانسی دی گئی لیکن ہم نے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، ہم نے کمانڈر ہا ئوس پر حملہ نہیں کیا، شہید بی بی نے کبھی ایک پتھر بھی نہیں اٹھایا، بی بی کی شہادت کے بعد پورا ملک غم و غصے سے گونج اٹھا۔ ، ہم نے سیاسی جواب دیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا  ہم نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، میں نے کہا کہ یہ سیاسی دہشت گرد ہیں، ہماری بات نہیں سن رہے تھے، پی ٹی آئی  کواب  جواب دینا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com