اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد ملک میں انتخابات اور اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہوگی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الحمدللہ آج مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، مجھے امید ہے کہ عید کے بعد پارٹی کا اجلاس ہو گا۔ سربراہی اجلاس میں مثبت پیش رفت ہو.
یہ بھی پڑھیں
بلاول بھٹو فضل الرحمان کو عمران خان سے مذاکرات کیلئے راضی کرنے میں ناکام
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کرانے کے معاملات اور اپوزیشن سے مذاکرات کا طریقہ کار اس وقت تک طے ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بدھ کو رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور کے انتقال پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکمران جماعتوں کے اجلاس میں جے یو آئی نے اپوزیشن سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی۔