98
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو اب این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے, جس کے لیے یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ NA-128 کبھی بھی پارٹی کے لیے فائدہ مند نہیں رہا
بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی کا الیکشن این اے 127 لاہور سے لڑنے کا امکان ہے، کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان لاہور کے این اے 122 حلقہ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز, لاہور کے این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں سے مقابلہ کریں گی۔