حکومت بنا کر 18ویں ترمیم کو نافذ کروں گا،بلاول بھٹو 

چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں کے فیصلے آج کی سوچ پر مبنی ہوتے ہیں، پرانے سیاستدان آنے والے کل کے بارے میں نہیں سوچتے۔

انہوں نے کہا کہ فروری کو الیکشن ہونے والے ہیں، جب بھی پی پی کی حکومت بنتی ہے پسماندہ علاقوں کی حکومت ہوتی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت بنتی ہے تو ٹک ٹاک کی حکومت ہوتی ہے ن لیگ اشرافیہ کی حکومت ہے پی پی کی حکومت غریبوں کی حکومت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان ہمارے پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں۔ میں پرانے سیاستدانوں سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ کرتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بہت سے مسائل ہیں، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخی سطح پر ہیں اور ان مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے، ہم نے ہر دور میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ .

 

 

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اتحادی ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے ذاتی دشمنی پر توجہ دیتے  رہے

ہم نے 18 ماہ تک پی ڈی ایم حکومت کی حمایت کی۔ ان کی نیت حکومت کے بعد حساب لینے کی ہے، وہ حکومت کے بعد انتقام لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کام کرنا چاہیں تو بہت کام کر سکتے ہیں، ملک جس سمت جا رہا ہےمسائل بڑھنے والے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر میں صحرائے تھر میں دل کے علاج کے لیے مفت ہسپتال بنا سکتا ہوں تو چترال کے پہاڑوں میں بھی دل کے علاج کے لیے مفت ہسپتال بنا سکتا ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔